جھوٹا مقدمہ: بھیرہ پولیس نے نگہت شیخ کیخلاف استغاثہ کیلئے لیگل برانچ سے رجوع کر لیا

30 جون 2013

بھیرہ (نامہ نگار) موٹروے پر نجی بس کمپنی کی بس ہوسٹس اقراءنواز کو تشدد کا نشانہ بنانے والی مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کی جانب سے بس ہوسٹس کے خلاف مقدمہ کے اخراج کے بعد بھیرہ پولیس نے بس ہوسٹس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے الزام میں دفعہ ایک سو بیاسی کے تحت عدالت میں استغاثہ دائر کرنے کے لئے لیگل برانچ سے رجوع کر لیا ہے اگر پولیس کی جانب سے کی رکن اسمبلی نگہت شیخ کو دوران پولیس تفتیش اور انکوائری رپوٹوں کے تحت جھوٹا قرار پانے پر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں دفعہ ایک سو بیاسی کے تحت استغاثہ دائر کیا جاتا ہے تو اس میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ، متعلقہ مقدمہ کے تفتیشی اور بس ہوسٹس اقراءنواز بھی عدالت میں پیش ہو کر اپنا م¶قف بیان کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کو قصوروار پانے پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ یا چھ ماہ قید یا دونوں سزائیں سنائی جا سکتی ہیں اور وہ اسمبلی رکنیت سے محروم ہو جائیں گی۔