گوجرانوالہ:نشے میں دھت لڑکی کا غل غپاڑہ، ہسپتال میں عملہ اور پولیس کو گالیاں
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) شراب کے نشے مےں دُھت 25 سالہ لڑکی کا غل غپاڑہ، مد ہوشی کے حالت میں رےسکےو اہلکار سول ہسپتال لے آئے۔ ہوش آنے پر شرابی لڑکی نے ہسپتال مےں تماشہ لگا دےا، ہسپتال عملہ اورپولےس کو گالےاں، بڑھکےں لگاتی رہی سول لائن پولےس نے لڑکی کو تھا نے منتقل کر دیا۔ کھےالی شاہ پور کی رہائشی 25 سالہ مہوش شراب کے نشے مےں دُھت ہو کر گےپ چوک کے قرےب مدہوش پڑی تھی کہ لوگوں نے رےسکےو ٹےم کو اطلاع کردی جس پر رےسکےو اہلکاروں نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دےا ،ہسپتال میںہوش آنے پر شرابی لڑکی نے غل غپاڑہ کرتے ہوئے ہسپتال کے عملہ اور پولےس کو گالم گلوچ شروع کردی۔ عملہ اور ڈےوٹی پر موجود پولےس اہلکار بھی لڑکی کو کنٹرول کرنے مےں ناکام رہے۔ لڑکی نشے کی حالت مےں اپنی دُکھ بھری کہانےاں بھی سناتی اور سگریٹ کے لمبے لمبے کش لگاتی رہی۔ ہسپتال انتظا مےہ نے تھانہ سول لائن اطلاع دی جس پر پولےس نے لڑکی کو تھانے منتقل کر کے تفتےش شروع کردی ہے۔