دیر بالا کے قریب چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 5افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے

30 جون 2013

 دیر بالا (نوائے وقت نیوز) دیر بالا کے قریب چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 5افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے۔3کو نکال لیاگیا،2کی تلاش جاری ہے۔واڑئی کے نواحی گاو¿ں جانے کیلئے 5 افراد چیئر لفٹ میں بیٹھے کہ اچانک چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس سے 5 افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے۔ 3 افراد کو نکال کر مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی موسلا دھار بارش کے بعد دریائے پنجگوڑہ میں پانی کے بہاو¿ میں اضافے کی وجہ سے امدادی میں مشکلات کا سامنا ہے۔