شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس، وبا پھوٹنے کا خدشہ
شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق 9 ماہ کے بخت زمان میں خطرناک پولیو وائرس پی ون کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بخت زمان پولیو ویکسین کی ایک خوراک بھی حاصل نہ کرسکا۔ پی ون وائرس سامنے آنے کے بعد شمالی وزیرستان میں پڑے پیمانے پر پولیو کی وبا پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ یہ شمالی وزیرستان میں پولیو کا 18واں کیس ہے۔