سنگدل دادی نے 3 سالہ پوتی کو گٹر میں پھینک دیا ‘رکشہ ڈرائےور نے بچا لیا

30 جون 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ساس بہو کے روائتی جھنجھٹ کا بدلہ چکانے کےلئے سنگدل دادی نے 3 سالہ پوتی کو گٹر مےں پھینک دےا لےکن موقع پر پہنچنے والے رکشہ ڈرائےور نے بچی کو زندہ نکال لےا۔ بتاےا گےا ہے گلہ مسجد والہ گلشن اقبال کے قرےب واقع اےک گھر مےں ساس بہو کی نوک جھونک چل رہی تھی جس پر صغریٰ بی بی نامی نے بدلہ چکانے کی کوشش مےں اپنی 3سالہ پوتی ماہا کو گھر سے کچھ فاصلے پر واقع گٹر مےں لیجا کر پھینک دےا تاہم صغریٰ بی بی تو گھر کی طرف روانہ ہو گئی مگر اسی اثناءمےں گلی سے گزرنے والے اےک رکشہ ڈرائےور علی حسن بھٹہ نے بچی کو گٹر مےں گرتے دےکھ لےا تھا۔ اس نے رسی کی مدد سے گٹر مےں اتر کر ماہا کو نکال لےا۔ اس بارے میں اطلاع پا کر تھانہ دھلے پولےس نے موقع پر پہنچ کر معززےن علاقہ کو بھی بلوا لےا اور خاتون کی گرفتاری کے بارے میں خواہش کا اظہار کےا مگر لوگوں نے گھرےلو جھگڑے کی وجہ سے منت سماجت کر کے معاملہ رفع دفع کرا دےا۔