ریکوڈک منصوبہ، کینیڈین کمپنی ثالثی کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کریگی

30 جون 2013

اسلام آباد (این این آئی) ریکوڈک منصوبہ کے حوالے سے کینیڈین کمپنی ثالثی کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کریگی۔ کینیڈین ہائی کمشن گریگ گیوکاس نے میڈیا کو بتایا کہ کینیڈین کمپنی نے پاکستانی حکومت سے معاہدے کے تحت سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش میں ریکوڈک منصوبے پر تقریباً 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ معاہدہ کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس میں ثالثی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس معاہدہ کو متنازعہ بنا کر اس کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا۔