نارنگ منڈی: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا
نارنگ منڈی (نامہ نگار) کالا خطائی نارنگ روڈ پر لبان والا کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹے کو چل دیا جو سڑک پر کافی دیر تک تپڑتے رہے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ باپ بیٹے کی موت کی اطلاع گا¶ں پہنچی تو پورے گا¶ں یمں صف ماتم بچھ گئی۔ بیوہ اپنے خاوند کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حواس کھو بیٹھی۔ بتایا جاتا ہے نواحی لاہوریانوالی کے رہائشی مخمد عرفان اپنے پندرہ سالہ بیٹے ذیشان کے ہمراہ لاہور سے موٹر سائیکل پر گا¶ں آ رہے تھے کہ لبان والا کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بری طرح کچل دیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گیا جس سے سڑک خون سے لت پت ہو گئی، ڈرائیور فرار ہو گیا۔