تین برس میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم نہیں ہوگی، بجلی کے نرخ بڑھیں گے: خواجہ آصف

30 جون 2013
تین برس میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم نہیں ہوگی، بجلی کے نرخ بڑھیں گے: خواجہ آصف

سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 برسوں میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوگا، لوڈشیڈنگ بھی مکمل ختم نہیں ہوگی۔ انجمن تاجران سیالکوٹ کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی سے معیشت عدم توازن کا شکار ہوجائے گی۔ سی این جی اور فرٹیلائزر سیکٹر 5 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کررہے ہیں۔ عوام نے جہاں 13 سال انتظار کیا وہاں 3 سال گزاریں، بجلی ٹھیک ہوجائیگی۔ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 850 ہے۔ تاجر برادری اگر مقررہ وقت پر دکانیں بند کریں اور کھولیں تو 1200 میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔آج ہم نے 322 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا کردیا۔ سی این جی والے مافیا ہیں، سی این جی کا استعمال مکمل طور پر بند ہونا چاہئے۔