جمرود: سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

30 جون 2013

 خیبر ایجنسی/لکی مروت(این این آئی)قبائلی علاقے خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چارکو گرفتار کرلیا گیا۔خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران سکیورڑی فورسز نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک تیس سالہ نوجوان حیات اللہ جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ادھر لکی مروت کے پاڑ خیل پکا میں شدت پسندوں نے دو پرائمری اسکولوں کی عمارتوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔