نوازشریف کی مری آمد

30 جون 2013

مری (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ہفتہ کی شام بذریعہ ہیلی کاپٹر ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے۔ وہ کشمیر پوائنٹ میں اپنی نجی رہائشگاہ پر قیام کرینگے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ مری میں قیام کے بعد آج صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائینگے جہاں وہ برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔ نوازشریف کی مری میں آمد کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے مگر اس کے باوجود عوامی رہنما کی حیثیت میں مقامی لوگوں اور سیاحوں کے خوش آمدیدی انداز کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے۔