کراچی: 45 سالہ شخص نگلیریا کی بیماری کے باعث جاں بحق، اس سال 3 افراد موذی مرض کا شکار ہوچکے ہیں: ہسپتال ذرائع

30 جون 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے لائنز ایریا کا رہائشی نگلیریا کی بیماری کے باعث انتقال کرگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی عمر 45 سال تھی اور 27 جون کو نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ کراچی میں اس سال نگلیریا سے تین افراد انتقال کرچکے ہیں۔