اُردو سوالوں کے اُردو جواب
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چینی میڈیا کی جانب سے اردو میں کئے گئے سوالات کے جوابات اردو میں دیئے ۔ہفتہ کو چینی میڈیا کی طرف سے اردو میں پوچھے گئے سوال پر اردو میں جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے نوجوان اپنے اپنے ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں اور ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیسا ہے۔ انہوں نے چینی میڈیا کے ارکان سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مفادات اور مشترکہ مقاصد کے خلاف بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈہ کو مسترد کریں۔