بجلی بحران سب سے بڑا مسئلہ ہے، حکومت اسے حل کرے :سروے میں اکثریت کی رائے

30 جون 2013

اسلا م آباد(آئی این پی) ملک بھر کے 40 فیصد شہریوں نے بجلی کو‘ 25 فیصد نے مہنگائی‘ 18 فیصد نے بے روزگاری اور 13 فیصد نے غربت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے نئی حکومت سے سب سے پہلے اسے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ملک بھر میں کئے گئے اس سوال پر کہ عوام کی نظر میں سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ جسے وہ حل کرنے کیلئے نئی حکومت پر زور دیں گے تو سروے میں چاروں صوبوں کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے 2600 افراد میں سے اکثریت نے بجلی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق 40 فیصد نے بجلی ‘25 فیصد نے مہنگائی‘18 فیصد نے بے روزگاری اور 13 فیصد نے غربت اور 2 فیصد نے گیس کو اپنا سب سے بڑا مسئلہ جبکہ 5 فیصد نے دیگر مسائل بیان کئے۔