ملتان: گھریلو جھگڑے پر بہو نے خنجر کے وار کر کے ساس کو مار ڈالا

30 جون 2013

ملتان (آئی این پی) قادر پوراں میں بہو نے ساس کو خنجر کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ہفتہ کے روز پولیس ذرائع کے مطابق قادر پوراں میں بہو نے مبینہ طور پر ساس کو خنجر کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ واضح رہے ملزمہ کو تین ماہ قبل اس کے سسرال والوں نے گھریلو جھگڑے کے بعد گھر سے نکال دیا تھا۔