وزیراعلیٰ نے تمام طلبا سے ہاتھ ملایا، غیر ملکی دورے پر جانے کی مبارکباد
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہونہار طلبا وطالبات کو معروف یورپی یونیورسٹیوں کے دورے پر روانہ کیا۔ وزیراعلیٰ ائرپورٹ پر پہنچے تو انہوںنے سب سے پہلے ہونہارطلبا سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا اور انہیں غیر ملکی دورے پر جانے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت آپ کی محنت کوسلام پیش کرتی ہے اور یہ آپ کا حق ہے جو ہم آپ کو واپس کر رہے ہیں۔ طلبا و طالبات نے وزیراعلیٰ کی تعلیم دوست پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے میرٹ اور قابلیت کو بنیاد بناکرنئی مثال قائم کی ہے۔