نمل ایجوکیشن فاونڈیشن

30 جون 2013

مکرمی! نمل کالج کی بنیاد ڈال کر میں نے اس سوچ کو عملی شکل دینے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کے دیہی افراد کو بھی ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں۔ پانچ سال پہلے شروع ہونے والا یہ کالج اب میرے لئے باعث فخر ہے۔ یہاں 20 اساتذہ، بشمول 11.Ph. D تقریباً300 طلباءکو تعلیم دے رہے ہیں۔ یہ طلباءپاکستان کے 43 مختلف اضلاع سے یہاں تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں۔نمل کالج میں University of Bradford کے تعاون سے کمپیوٹر سائنس اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں B SC اور B.Eng کی ڈگری کے لئے طلباءکو تعلیم دی جاتی ہے۔ 90 فیصد سے زیادہ طلباءکی تعلیم کے اخراجات ادارہ خود برداشت کر پاتا ہے۔ میرا یہ خواب ہے کہ اس خوبصورت نمل جھیل کے کنارے، یہ ادارہ تعلیم کے ذریعے پاکستان میں دیہی ترقی کا باعث بنے۔ وادی نمل میں ایک عظیم تعلیمی شہر ہو جہاں انجینئرنگ سے لے کر کاروباری تعلیم، طلباءاور اساتذہ کے لئے رہائش کی سہولیات اور ایک شاندار لائبریری ہو۔ میری درخواست ہے کہ اس رمضان میں اپنی زکوٰة اور عطیات نمل ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کو دے کر اس مقصد میں ہماری مدد فرمائیں۔(عمران خان)