لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں ‘ شیخوپورہ: مزاحمت پر مویشیوں کا بیوپاری ‘ بچیانہ میں نوجوان قتل

30 جون 2013

لاہور+ شیخوپورہ + بچیانہ + کاہنہ (نامہ نگاران + نامہ نگار خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے ہنجروال میں سلطان احمدکے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت، ٹاﺅن شپ میں صغیر کے گھر سے 8 لاکھ، شمالی چھاﺅنی گلدشت ٹاﺅن میںکلیم اللہ کے گھر سے 7 لاکھ، کاہنہ میں فراست کے گھر سے 6 لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن میں ذاکر کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے جوہر ٹاﺅن میں وقاص کی فیملی سے 8 لاکھ روپے مالیت، لٹن روڈ میں مظفر کی فیملی سے 6 لاکھ، گلشن راوی میں عاصم کی فیملی سے 5 لاکھ، فیصل ٹاﺅن میں راحت کی فیملی سے 4 لاکھ، گارڈن ٹاﺅن میں فیض کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅںنے اچھرہ میں شیراز سے ڈھائی لاکھ روپے اورتین موبائل فون، لیاقت آباد میں جاوید سے 2 لاکھ روپے اور دو موبائل فون، نشتر کالونی میں نوشاد علی سے 2 لاکھ روپے اور تین موبائل فون، شفیق آباد میں راحیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور دو موبائل فون، فیصل ٹاﺅن میں نذیر حسین سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں ناصر سے لیپ ٹاپ، 45 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں ماجد سے لیپ ٹاپ، 14 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں ظفر سے موٹر سائیکل، 12 ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں توصیف سے 78 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں کاشف سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جوہر ٹاﺅن سے زریاب، ماڈل ٹاﺅن سے سفیان، لوئر مال سے امجد، چوہنگ سے صفدر کی گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاﺅن سے مقبول، لاری اڈا سے نوید، ہربنس پورہ سے شہباز، گڑھی شاہو سے ارشد، ملت پارک سے ظفر اقبال، شاد باغ سے بلال، اکبری گیٹ سے حفیظ، شاد مان سے اکبر، ہنجروال سے معروف کی موٹر سائیکلیں چوری کرلےں۔ علاوہ ازیں تھانہ کاہنہ میں چند گز کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈاکہ پڑا۔ ڈاکو 70 لاکھ روپے کے طلائی زیورات ،نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کاہنہ مین بازار کے رہائشی غلام محمد کے گھر میں چار سے زائد مسلح ڈاکو صبح 9 بجے داخل ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے تمام اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے سو تولے زیور اور پندرہ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکو ایک گھنٹہ تک گھر میں تلاشی لیتے رہے۔ مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔ دوسری طرف شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سیم نالہ سبز منڈی کے نزدیک سرشام مسلح ڈاکو¶ں نے مویشیوں کے بیوپاری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جنڈیالہ روڈکا رہائشی 45 سالہ نثار ڈوگر مقامی منڈی مویشیاں میں جانور فروخت کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوﺅں نے اس سے نقدی چھیننے کے بعد مزاحمت پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈکیتی کی خونی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پھیل گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس صرف ناکہ بندی پر شریف شہریوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہے۔ ادھر بچیانہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اہلخانہ کی مزاحمت پر ڈاکو¶ں کی فائرنگ سے نوجوان جاںبحق ہو گیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے گا¶ں 570/ گ۔ب کندیاں والا میں ڈاکو¶ں نے فلک شیر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اہلخانہ کی طرف سے مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے فلکشیر کا بیٹا یاسین سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ مغروب ہسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا۔