دہشتگردی آخر کب ختم ہوگی

30 جون 2013

مکرمی! پاکستان سے آخر دہشتگردی کب ختم ہوگی؟ یہ ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ روزانہ ماﺅں کی گودیں اجاڑی جا رہی ہیں۔ کسی کا باپ، ماں، کسی کا بھائی کسی کا بیٹا، کسی کی بہن کا قتل روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔ سیاحوں پر حملہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ سوال ہر پاکستانی کے ذہن میں گردش کر رہا ہے کہ آخر اس ملک کو دہشتگردی سے پاک کیوں نہیں کیا جا سکتا۔ لگتا ہے کہ حکومت پاکستان اس معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی و داخلہ پالیسی میں کونسی ایسی رکاوٹیں ہیں کہ ملک سے آنے اور جانے والوں پر کماحقہ نظر نہیں رکھی جاتی۔ (شیخ امتیاز احمد لاہور)