بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے کے مترداف ہو گا:منور حسن

30 جون 2013
بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے کے مترداف ہو گا:منور حسن

لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا جب سے نوازشریف نے وزارت عظمی سنبھالی ہے، بھارت کے تجارتی وفود کا تانتا بندھا ہوا ہے اور نواز شریف بھی بھارت سے تجارت اور تعلقات کے فروغ کیلئے بے چین نظر آتے ہیں جب تک مسئلہ کشمیر نہیں ہوتا اور بھارت پاکستان کیخلاف آبی دہشت گردی بند نہیں کرتا، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔ بھارت صرف اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ پاک افغان بارڈر پر دو درجن قونصل خانے قائم کرکے پاکستانی سرحد کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ میاں صاحب کے وزیراعظم بننے پر بھارت کی باچھیں کھل اٹھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں 15 ممالک سے آئے پاکستانی مندوبین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منور حسن نے کہا حکمران اپنے اللوں تللوں اور غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کی بجائے غریبوں کے جسموںسے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ لینا چاہتے ہیں۔ برسراقتدار آنے سے پہلے وزیراعظم ہاﺅس میں رہائش نہ رکھنے کا اعلان کرنے والے وزیراعظم نے دو اضافی رہائش گاہیں بھی وزیراعظم ہاﺅس ڈیکلیئر کر دی ہیں جن پر قون کے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔ منور حسن نے کہا حکومت نے ایک ہی ہلے میں موبائل فون کے کارڈز پر 15 فیصد ٹیکس لگا کر عوام سے سستی کال کی سہولت چھین لی ہے۔ امریکی دباﺅ میں آ کر ایران سے بجلی نہیں خریدی جا رہی۔ منور حسن نے کہا انتخابی مہم کے دوران عوام کو جو خواب دکھائے گئے وہ سب فریب اور جھوٹ ثابت ہوئے۔ ن لیگ نے برسراقتدار آتے ہی عوام کی کھال اتارنا شروع کر دی ہے ایک ماہ کے اندر حکومت نے جو بھی فیصلے کئے ہیں اور جو بجٹ پیش کیا گیا ہے اس میں غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا گیا ہے۔ انہوں نے کہا بجلی اور تیل کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے آنے والے مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کو انتہائی خوفزدہ کر دیا ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...