وزیراعظم میاں نواز شریف نے نوجوانوں کے لئے (ایک سالہ یوتھ ٹریننگ پروگرام، لون پروگرام) تشکیل دیاہے۔ اس پروگرام میں ٹرینز (Punjab Youth Trainees)کی عمر 25سال سے کم مقرر کی ہے جبکہ بیروزگاری کی شرح اتنی بڑھ گئی ہے کہ 30-35سال کا نوجوان بھی نوکری کا متلاشی ہے۔مہر بانی فرما کے عمر توسیع کی جائے۔ اس سے پہلے سابقہ گورنمنٹ نے (پنجاب یوتھ انٹرن شپ) پروگرام متعارف کروایا جس سے ہزاروں طالب علم نے فائدہ اٹھایا۔میں نے بھی اپنی پڑھائی بمشکل سکالر شپ پر مکمل کی۔ سال 2012ءمیں (Comsats Lahore) سے (ایم بی اے، فنانس) مکمل کیا ہے میرے ساتھ ساتھ ہزاروں طالب علموں نے اسی سال ڈگریز حاصل کی ہیں وہ تب سے نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ میری عمر اس وقت 25سال ہے اور اگلے ماہ (جولائی 2013ئ) 26سال کا ہو جاﺅں گا۔ التماس ہے کہ (ایک سالہ یوتھ پروگرام) میں عمر کی حد کو ختم کیا جائے تاکہ میرے ساتھ ساتھ ہزاروں طلبا و طالبات فائدہ اٹھا سکیں۔(رانا اعجاز اسلم۔ ایم بی اے حامد پارک داروغہ والا باغبانپورہ لاہور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024