رمضان المبارک کا چاند 10 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
لاہور(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 9 جولائی کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے،10 جولائی کو چاند نظر آ سکتا ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 8 جولائی کو دن 12 بجکر 14 منٹ پر پیدا ہو گااس لیے جولائی کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، نئے چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ کم از کم 41 منٹ ہونا چاہئے۔