غیرت کے نام پر قتل

30 جون 2013

مکرمی! گزشتہ دنوں گلگت بلتستان میں سوتیلے بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں اور ان کے بچاو¿ کیلئے آگے بڑھنے والی ماں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل وغارت کوئی پہلا واقعہ نہیں قبل ازیں بھی کئی دلخراش واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ حوا کی بیٹی کو درپیش ان جان لیوا حملوں سے بچانے کے لئے جہاں ہمیں اپنے تعلیمی نصاب میں خاطر خواہ تبدیلی کی ضرورت ہے وہاں علماءکرام کو بھی چاہیے کہ وہ اسلام کی طرف سے عورت کو عطا کی جانے والی آزادی پوری ایمانداری سے جمعہ کے خطبہ اور تقاریر میں امت مسلمہ کے سامنے رکھیں ہم نے من گھڑت غیرت کے نام پر معاشرے کے ایک بڑے حصے کو ناکارہ کر رکھا ہے۔(زین العابدین.... لاہور)

غیرت کے نام پر قتل

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کبھی ...