پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاﺅن، 487 کی جائیدادیں سیل

30 جون 2013

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور نے گزشتہ روز پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 487 نادہندگان کے گھر دکانیں اور دیگر جائیدادیں سیل کردیں۔ ڈائریکٹر اکرم اشرف گوندل اور عاشق حسین شاہ کے احکامات پر ای ٹی او چودھری عبدالعزیز جگر، اے ای ٹی او ملک محمد اسلم اور انسپکٹر کرامت کی سربراہی میں ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 487 نادہندگان کی جائیدادیں سیل کردیں جبکہ ان ٹیموں نے کروڑوں روپے کی ریکوری بھی کی۔