امیگریشن کمپنی کے مالک کے خلاف مزید 2 درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر، تعداد 158 ہو گئی

30 جون 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والی فرم فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک کے خلاف مزید دو درخواستیں دائر کر دی گئیں جس کے بعد درخواست کی مجموعی تعداد 158 ہو گئی۔ شہزاد اور نوید نے موقف اختیار کیا کہ عاصم ملک نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے ان سے بالترتیب 3 لاکھ اور 5 لاکھ روپے لئے۔