نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے سے ایک شخص ہلاک

30 جون 2013

لاہور (نامہ نگار) نوسربازوں کے ہاتھوں نے نشہ آور شے کھانے سے اےک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دو افراد بے ہوش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈا کے علاقہ میں 50 سالہ نامعلوم شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی موت نشہ آورشے کھانے کے باعث ہوئی۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولےس کے مطابق ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئےںگی۔ علاوہ ازیں نوسربازوں کے ہاتھوں سے نشہ آور شے کھانے سے گجر پورہ میں ےاسر جبکہ نواں کوٹ کے علاقہ میں ناصر بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔