فیروزوالہ کے گردنواح میں لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

30 جون 2013

فیروزوالہ (نامہ نگار) فیکٹری ایریا مریدکے اور شاہدرہ کے علاقے میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیتی کے قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے قریب تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے یوٹیلٹی سٹور میں گھس کر گن پوائنٹ پر نقدی قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ لاہور روڈ پر دس ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر ایک درجن کے قریب شہریوں سے ہزاروں روپے کی رقم، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ کالاخطائی روڈ ڈیری فارم کے منیجر رمضان نے دیگر افراد کی مدد سے زمیندار چودھری نجیب کے فارم سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔ شرق پور کے قریب ڈاکوﺅں نے شہزاد سے موٹرسائیکل اور رقم چھین کر لے گئے۔ مریدکے سے کیری ڈبہ شاہدرہ سے دو موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ چوری ہو گیا۔