ڈیرہ غازی خان کے رہائشی کی لاہور میں پراسرار ہلاکت

30 جون 2013

لاہور( نامہ نگار)30سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ نعش نولکھا کے علاقہ سے ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت مرا ہے اس کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی اور وہ ڈی جی خان کا رہائشی تھا۔ متوفی کے ورثاءکو اطلاع کردی گئی۔ متوفی کے ورثاءکی آمد کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا ہلاکت نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے ہوئی۔