جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقہ اور لیبیا جانے والے 4 افراد گرفتار
لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقہ اور لیبیا جانیوالے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری احمد اور انسپکٹر عارف اقبال نے ایمریٹس ائرلائنز کی پرواز کے ذریعے جنوبی افریقہ جانے والے ساہیوال کے ساجد کو جعلی ویزا سٹکر پر سفر کرنے کے جرائم میں آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا جبکہ قطر ائرلائنز پر لیبا جانے والے بہاولنگر کے دانش رزاق، نارووال کے شہزاد اور اوکاڑہ کے علی عباس کو بھی جعلی ویزا سٹکر پر سفر کرنے کے جرم میں آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ چاروں ملزمان کو اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ پاسپورٹ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔