نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے وکیل زخمی
فیروزوالہ( این این آئی)نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے مقامی وکیل سید نجم الحسن رضوی ایڈووکیٹ کو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی کر دیا ۔کوٹ عبدالمالک محلہ سعادت کالونی میں رہائش پذیر سید عارف علی رضوی کے صاحبزادے سید نجم الحسن ایڈووکیٹ امامیہ کا لونی (تھانہ فیروزوالا) میں اپنی ہمشیرہ کو ملنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے ۔