ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کیخلاف آپریشن 227 کے کاغذات قبضے میں لے لئے گئے

30 جون 2013

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران گزشتہ روز 227 ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لے لئے۔ ڈائریکٹر ایکسائز چودھری مسعود الحق نے کہا کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔