ہائیکورٹ کی تزئین آرائش کا کام اگلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائیکورٹ عمر بندیال نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ لاہور ہائیکورٹ کی عمارت کے مشرقی حصہ کا کمام اگلے ہفتے شروع کر دیں اور جتنی جلدی ممکن ہو اسے مکمل کیا جائے۔ گزشتہ روز کامل ممتاز آرکیٹیکٹ نے فاضل چیف جسٹس، جسٹس شیخ نجم الحسن، جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس انوارالحق کو بریفنگ دیتے ہوئے عدالت عالیہ کی عمارت کے تحفظ وبحالی کےلئے قائم کمیٹی کی سفارشات پیش کیں۔ کامل خان کے مطابق ہائیکورٹ کے مشرقی حصہ کے تحفظ وبحالی پر 44.756 ملین روپے لاگت آئے گی۔ فاضل چیف جسٹس نے عدالت کی پروقار اور عالیشان عمارت کے جمالیاتی حسن کو دوبارہ اس کی اصل اور اچھی شکل میں لانے کے لئے جسٹس منصور شاہ (چےئرمین) جسٹس انوارالحق اور جسٹس فرح عرفان خاں ارکان پر مشتمل ایک پریزرویشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ہائیکورٹ لاہور کی سب سے پراتی تاریخی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ پنجاب سپیشل پریمسس آرڈیننس کے تحت عدالت عالیہ کو سپیشل پریمسس کا درجہ دیا گیا۔