کپاس کے داموں میں مجموعی طورپر استحکام

30 جون 2013

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملوں کی محدود خریداری کے باعث کپاس کے داموں میں مجموعی طورپر استحکام جاری رہا زیریں سندھ اوروسطی پنجاب کے کچھ علاقوں میں نئی فصل کی آمد جزوی طورپر شروع ہوچکی ہے سندھ میں 7اورپنجاب میں6جننگ فیکٹریاں جزوی طورپرنئی فصل کی پھٹی سے شروع ہوگئی ہیں اورنئی فصل کی 5ہزار گانٹھیں تیارہوچکی ہیں ۔