جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکہ، 7فوجی ہلاک
بنکاک (اے پی پی)جنوبی تھائی لینڈ میں بم حملے کے نتیجے میں 7فوجی ہلاک ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ میں سڑک کے کنارے پرنصب بم پھٹنے سے فوجی فوجی ٹرک میں سوار 7اہکار ہلاک 2زخمی جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا ۔ مقامی پولیس افسر میتھا سنگھا سینا نے میڈیا کو بتایا کہ بم حملے میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا ، حملہ آوروں نے بم کو اس سڑک پر نصب کیا جہاں سے فوجی قافلہ گزرنا تھا اور جیسے ہی فوجی قافلہ وہاں سے گزرا یہ دھماکہ ہوگیا۔