روس اور ایران رواں سال بحیرہ کیسپین میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے
تہران (اے پی پی) روس اور ایران رواں سال کے آخر تک بحیرہ کیسپین میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ اس حوالے سے بحیرہ کیسپین میں متعین روسی بحریہ کے کمانڈر ان چیف نیکولائی یاکوبووسکی نے ایران کے شہر آستراہان میں جنگی جہازوں کے ایک گروپ کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی ۔ایرانی بحریہ کے نمائندوں نے مشقوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اورکہا کہ اس طرح کا اشتراک عمل بحیرہ کیسپین میں امن واستحکام کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔