شہزادہ نائف کےلئے بعد از وفات اقوام متحدہ کا اعلی ترین اعزاز

30 جون 2013

نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے سابق ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز آل سعود (مرحوم) کی مظلوم فلسطینی عوام کی بہبود اور بحالی کےلئے خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از وفات یو این کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سابق ولی عہد کی خدمات کی یاد میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون نے مرحوم کی جنگ سے متاثرہ فلسطینی عوام کی بحالی، ان کے دیرینہ حقوق کی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موحوم سعودی رہنما کی خدمات کو سراہا۔