آبادی کے تناسب سے خواتین کے الگ پولےس سٹیشن قائم ہونے چاہئیں: حمیدہ وحید

30 جون 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزےر ترقی خواتےن پنجاب حمےدہ وحےد الدےن نے کہا ہے کہ آبادی کے تناسب سے مختلف علاقوں مےں خواتےن کے لئے الگ پولےس سٹےشن قائم ہونے چاہئےںجن مےں وہ باآسانی اپنے مسائل کے حل کے لئے رجوع کرسکےں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خواتےن پولےس سٹےشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائرےکٹر محکمہ ترقی خواتےن پنجاب معےن اختر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزےر نے خواتےن پولےس سٹےشن کی عمارت کا کارروائی دورہ کےا اور عملے سے انہوں نے تھانے کا روزنامچہ، اےف آئی آر اور کارروائی رجسٹر بھی چےک کئے اور عملے سے ان کے فرائض اور مسائل درےافت کئے۔ حمےدہ وحےد الدےن نے کہا کہ حکومت کی ےہ کوشش ہے کہ خواتےن کو قومی ترقی کے دھارے مےں شامل کرنے کے لےے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےں اور ان کی بہبود کے لےے عملی اقدامات کےے جائےں۔ انہوں نے کہا کہ خواتےن ملکی ترقی مےں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کررہی ہےں جو قابل تعرےف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 3خواتےن ارکان صوبائی اسمبلی پر مشتمل اےک کمےٹی تشکےل دےں گی جو خواتےن پولےس سٹےشن کا دورہ کر کے عملے اور وہاں آنے والی خواتےن کے مسائل معلوم کر کے رپورٹ تےار کرےں گی۔