مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس کا اساتذہ پر شدید لاٹھی چارج ، سینکڑوں گرفتار

30 جون 2013

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے رہبر تعلیم سے وابستہ اساتذہ کے سرینگر میں سول سیکریٹریٹ کی طرف احتجاجی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں اساتذہ کو گرفتار کر لیا جبکہ بیسیوں اساتذہ زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے انہیں منتشر کرنے لیے شدید لاٹھی چارج کیا اور پانی کی بوچھاڑ کی۔بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے ایک بیان میں اساتذہ پر پولیس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ نے جائز مطالبات کے حق میں پرامن مظاہروں کا راستہ بھی باقی نہیں چھوڑا ہے۔