لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن منصوبہ کے بانی چودھری پرویز الہٰی ہیں: ماجدہ زیدی

30 جون 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر)ق لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن منصوبہ کے بانی چودھری پرویز الہٰی تھے منصوبہ 2006ءمیں شروع ہوا اور اسے 2011ءمیں مکمل ہونا تھا خادم پنجاب نے 6 سال منصوبہ ٹھپ رکھا اگر یہ منصوبہ بند نہ کیا جاتا تو 2011ءتک پنجاب کے عوام کو پٹواری کلچر سے مکمل نجات مل چکی ہوتی۔ خادم اعلیٰ بتائیں انہوں نے فنڈز اور غیر ملکی تعاون دستیاب ہونے کے باوجود اس منصوبہ کو مکمل کیوں نہیں ہونے دیا۔