حکومت مشرف اور ضیاءالحق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل کرے: ثمینہ گھرکی

30 جون 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت مشرف اور مرحوم جنرل ضیاءالحق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل کرے تاکہ جس جس نے آئین شکنی کی اس کو سزا مل سکے اور آئندہ کسی کو بھی جمہوریت پر شب خون مارنے کی جراًت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے خلاف مقدمہ سے ملک کے سیاسی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ملک اس وقت سخت دور سے گزر رہا ہے کسی محاذ آرائی کو متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے۔