پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کے عہدیداروں کا انتخاب

30 جون 2013

لاہور (پ ر) پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی لاہور کا ایک خصوصی اجلاس شاعر و صحافی سعید قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سوسائٹی کی 2 سالہ کارکردگی پرغور و خوض کیا گیا اور سال 2013-15 کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جس کے مطابق مسز شاہین چودھری صدر، محمود الحسن سینئر نائب صدر، مسز حنا اسلام نائب صدر، نسیم فضل جنرل سیکرٹری، عبدالاسلام پریس سیکرٹری، فاروق ریاض فنانس سیکرٹری اور منظور احمد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔