مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ضرور ہونی چاہئے: لبنیٰ چودھری
لاہور (لیڈی رپورٹر) ممتاز ماہر قانون لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ضرور ہونی چاہئے۔ تاہم اس معاملے میں نہ صرف انصاف ہو بلہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی سیاست میں مداخلت کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہونا جا چاہئے۔ تاکہ آئندہ کوئی طالع آزما ملک کی تقدیر سے نہ کھیل سکے۔