سرشیخ عبدالقادر میموریل سوسائٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

30 جون 2013

لاہور (پ ر) خان بہادر جسٹس سرشیخ عبدالقادر میموریل سوسائٹی انٹر نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت محمد سعید قادر شیخ منعقد ہوا۔ اجلاس میں میاں ارشد محمود، ڈاکٹر سلیم اقبال، حاجی ذوالفقار احمد ڈاکٹر صدیق احمد، چودھری سہیل احمد، عمران محمود، یاسین، ایڈووکیٹ میاں تجمل حسین، شیخ وقاص قادر، ڈاکٹر انم سعید قادر، شیخ انعام الٰہی محمود احمد انجینئر، شیخ وقاص قادر، ڈاکٹر انم سعید قادر، شیخ انعام الٰہی محمود احمد، انجینئر، طارق شافی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں میموریل سوسائٹی کی ممبر شپ مکمل کی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ممبران سوسائٹی از خود رمضان المبارک میں مستحق اور بیوگان میں خصوصی رمضان پیکج تقسیم کریں۔