وزیراعظم نوازشریف کا ایجنڈا ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا: شرافت لیاقت بھٹی

30 جون 2013

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ایجنڈا ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا اب دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ایشیاءکا معاشی ٹائیگر بننے سے نہیں روک سکتی سرمایہ کار اب دوسرے ملکوں کی بجائے پاکستان میں ہی اور سرمایہ کاری کریں گے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) مسائل کو حل کر کے تمام چیلنجوں سے نمٹ کر لاکھوں خاندان کے روزگار کا تحفظ کرے گی۔ شہباز شریف نے رمضان پیکج کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے جن سے عام آدمی کو مناسب قیمت پر آٹا ،دال اور دیگر اشیاءخوردنوش ملیں گی