آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے حکمران ڈرون حملے نہیں رکوا سکتے: سونیا عرفان

30 جون 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف برطانیہ کی مرکزی رہنما سونیا عرفان نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوں سمیت معاشرے کے ہرطبقے کیلئے قابل اعتماد ہیں، دوسرے سیاستدانوں کی طرح عمران خان کے قول وفعل اور ظاہر و باطن میں کسی قسم کاکوئی فرق نہیں ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی فعال اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، پاکستان کو پرائی جنگ سے نکالنا اور اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہمارے قائد عمران خان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکمران آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں وہ ڈرون حملے بند نہیں کرا سکتے۔