بہاولپور یونیورسٹی نے حافظ زاہد علی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی
لاہور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے حافظ زاہد علی (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لوئر مال کیمپس لاہور) کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خاں کی زیر نگرانی مکمل کیا جس پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔