سنی اتحاد کونسل کا جنرل مشرف کیخلاف مقدمہ چلانے کا خیرمقدم

30 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل نے جنرل مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم کا اعلان قومی امنگوں کا ترجمان ہے، بھٹو، نواز شریف اور گیلانی پر مقدمہ چل سکتا ہے تو مشرف پر کیوں نہیں۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماﺅں پیر سیّد محمد اقبال شاہ، طارق محبوب، پیر محمد اطہر القادری، محمد نواز کھرل، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، شیخ محمد ذوالفقار رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والا آمر کسی رحم کا مستحق نہیں۔