گیس و بجلی چوری سے میرا کوئی تعلق نہیں: قیصر امین بٹ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لےگ (ن) کے رہنما الحاج قےصر امےن بٹ نے کہا ہے کہ گےس اور بجلی چوری سے ان کاکوئی تعلق نہےں ہے۔ الامےن ڈائےنگ پر گےس اور بجلی چوری کے حوالے سے کہا کہ ےہ فےکٹری انہوں نے تقرےباً 9سال سے کراےہ پر دئیے رکھی ہے اور وصول کئے کراےہ کا باقاعدہ ٹےکس بھی ادا کےا جاتا ہے اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اُسے سخت سزا ملنی چاہئے۔ وہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عر صہ قبل بھی محکمہ گےس نے مجھ پرگےس چوری کا الزام لگاےا تھا مگر کچھ ثابت نہےں کےا جا سکا۔ مےری شہرت کو نقصان پہنچاےا جا رہا ہے۔