شریف برادران پاکستان کی تقدیر بدل دینگے: خواجہ خرم
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ توانائی بحران حل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت دن رات کام کر رہی ہے۔ قوم کو اندھیروں سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کیا جائیگا۔ سابق وفاقی حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تاریکیاں دیں شریف برادران پاکستان کی تقدیر بدل دینگے۔ عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔ ہماری قیادت کو جب بھی موقع ملا اس نے ترقی اور فلاح و بہبود کے نئے در کھولے۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی بحران اور معیشت کی بحالی ہے جس کے لئے نواز شریف کی ٹیم بھرپور محنت کر رہی ہے۔ شہباز شریف نے ترک کمپنی کو نندی پور پاور پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے آمادہ کر لیا ہے قوم بہت جلد اس سلسلے میں خوشخبری سنے گی۔ وزیراعلیٰ کا وژن قوم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے۔