بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بے بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام

30 جون 2013

لاہور (پ ر) بینظیر بھٹو کی 60ویں سالگرہ کا کیک بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل عاصم اشرف نے اپنی رہائشگاہ شاد باغ میں کاٹا جس میں بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن کے بانی و صدر میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ زرقا بٹ مرکزی سیکرٹری اطلاات BCO مرکزی رہنما اصغر بہادر ایڈووکیٹ میاں اسد اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ عاصم اشرف نے کہا کہ ہمارا مشن بلاول بھٹو کی قیادت میں بھٹو ازم کو نوجوان نسل تک منتقل کرنا اور ہماری جماعت نے ہمیشہ اپوزیشن کے طور پر حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔