سیکرٹری ایجوکیشن تحریک انصاف پنجاب کی زیر صدارت اجلاس

30 جون 2013

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر عاطف الدین کی صدارت میں پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میںشرکاءنے آئندہ کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا اور اہم فیصلے کئے ۔ پنجاب کے تمام اضلاع کی سطح پر تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیںگی اورہر ضلع کی سطح پر ایک ماڈل تعلیمی ادارہ قائم کیا جائے گا جو تحریک انصاف کے منشور کی عکاسی کرتا ہو گا ۔ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے سیمنارز منعقد کئے جائیںگے ۔